منگل 19 ستمبر 2023 - 20:15
نئے تعلمی سال کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے 3 ہزار غریب بچوں کی امداد

حوزہ/ ایران میں نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے، اسی کے پیش نظر دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے صوبہ کهگیلویه و بویراحمد کے ۳۰۰۰ غریب اسکولی طلبا اور طالبات کی خدمت میں جوتے تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری و ساری ہے، اسی سلسلے کو کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امدادی ٹیم ایران کے صوبہ کهگیلویه و بویراحمد پہنچی اور غریب اسکولی بچوں کے درمیان دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب جوتے تقسیم کئے۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے دفتر کے نمائندے حجت الاسلام سجاد مظفر نے کہا: اگرچہ صوبہ کهگیلویه اور بویر احمد ایک غنی اور امیر صوبہ ہے اور تیل، گیس اور پانی سمیت بہت سے وسائل اور ذخائر کے ساتھ ساتھ معدنی ذخائر بھی رکھتا ہے، لیکن تاریخی محرومیوں کی وجہ سے یہ صوبہ آج بھی محرومی میں جی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیرین اور مراجع کرام مسلسل اس صوبے کو محرومیت سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں، ان لوگوں میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا بھی نام سر فہرست ہے، انہوں نے اس صوبے کے اطراف و اکناف میں بھی اپنا امدادی مشن جاری رکھا ہے اور مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی جانب سے یہ ۲۴وان امدادی دور تھا جس میں 3000 جوڑے جوتے کهگیلویه اور بویر احمد میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر بھیجے گئے اور ضرورت مند اسکولی بچوں کے درمیان تقسیم کئے گئے۔

حجۃ الاسلام مظفر نے کہا: آیت اللہ وحید خراسانی نے ہمیشہ سے ہی اس صوبے کی جانب خاص دھیان دیا اور مسلسل مدد کرتے رہے ہیں، نہ صرف تعلمی سال کے آغاز میں اس طرح کی مدد کی جا رہی ہے بلکہ پورے سال اسی طرح اس صوبے میں دفتر معظم لہ کی جانب سے امدادی ساز و سامان بھیجا جاتا رہا ہے اور امداد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .